تھرپارکر کے شہر مٹھی کی جامع مسجد جہاں چار دہائیاں قبل مولانا قاسم درس صاحب نے آذان دی، وہ روز فجر کی اذان کے بعد دعا کی شروعات ان الفاظ سے کرتے تھے "اے میرے رب، ہندو مسلمان سب پہ اپنا کرم کر، سب کی خیر کر" مولانا قاسم درس صاحب 1994 میں وفات پاگئے۔۔۔
اسی مسجد کو توسیع دینے کے لیے جب مرمتی کام کا آغاز کیا گیا تو ایک دیوار اس لئے ٹیڑھی بن رہی تھی کہ وہاں ایک ہندو کا گھر زد میں آرہا تھا جسے بچانے کے لیے دیوار کو ٹیڑھا بنایا جا رہا تھا، لیکن ہندو نے کہا کہ خدا کے گھر کی دیوار سیدھی کرکے بناؤ چاہے اس میں میرے گھر کا صحن ہی کیوں نہ آجائے۔۔۔ اور ایسا ہی کیا گیا، مسجد کی دیوار سیدھی بنائی گئی۔۔۔۔۔۔
یہ سندھ ہے، اسپیشلی ہندو اکثریت رکھنے والے تھر کی تاریخ انسانیت کے دلکش رنگ میں رنگی ہوئی ہے۔
امن اور انسانیت زندہ باد۔۔۔ نفرت مردہ باد۔۔۔۔
No comments:
Post a Comment