Friday, 4 October 2019

Missing Persons-RecoverShiaMissingPersons

Missing Persons-RecoverShiaMissingPersons

ریاستِ مدینہ کے وزیر خادم نہیں____فرعون نکلے !!!
شاہ محمود قریشی سے شیعہ لاپتہ افراد کے خاندان نالاں کیوں ہیں ؟ وجہ سامنے آگئی 

3 اکتوبر 2019: ملتان میں شیعہ لاپتہ افراد کی فیمیلیز نے ملاقات کی
اپنے پیاروں کے لاپتہ ہونے پر پریشان لواحقین سے وزیر خارجہ نے دلجوئی کی بجائے نا مناسب رویہ اختیار کیا.
شاہ محمود قریشی اس بات پر بھی شدید غصہ میں نظر آئے کہ آخر میرے گھر کے سامنے احتجاج کیوں کیا گیا ؟

ملتان کے علاوہ کراچی اور بھکر کے لاپتہ افراد کی فیمیلیز نے جب انہیں بتایا کہ ہمارے بے گناہ پیاروں کو لاپتہ کردیا گیا تو انہوں نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ انداز میں جواب دیا کہ میں کراچی والوں کا ذمہ دار نہیں ہوں؟

ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں لاپتہ شیعہ افراد کے حوالے سے بالکل گفتگو نہ کی بلکہ طالبان وفد اور سکھ کمیونٹی کے مسائل پر بھاشن دیا ۔

اس نا مناسب رویے کے بعد
ملت تشیع پاکستان، کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے
وزیر خارجہ کے رویے کی شدید مزمت کی ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ
اس عمل سے پوری ملت کی دل آزاری ہوئی ہے.
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے فوری طور پہ ملت تشیع پاکستان سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے.
#RecoverShiaMissingPersons

No comments:

Post a Comment