Palestine Vs Israel
بریکنگ نیوز*
*غاصب صہیونیوں کے غبارے سے ہوا نکل گئی، یکطرفہ جنگ بندی کا یکطرفہ اعلان*
غاصب صہیونیوں کے غبارے سے ہوا نکل گئی، پوری دنیا پر نمبر 1 فوج اور بہترین دفاعی نظام کا دعوی کرنے والے صہیونی پہلے 1 عرب ریاست کے ذریعے فلسطینیوں کو پیسے اور معاشی پیکج پر راضی کرنے اور پھر خواتین اور بچوں پر بمباری کر کے ڈراتے ریے کہ وہ خود جنگ بندی کی باقاعدہ درخواست کریں اور اس طرح اسرائیل کی فتح کے ساتھ جنگ کا اختتام ہو مگر فلسطین کے مزاحمتی گروپوں نے ایسا کرنے سے نہ صرف انکار کیا بلکہ جوابی کارروائیوں میں مصروف رہے یہ کاروائیاں وقت کے ساتھ شدت اختیار کرتی جا رہی تھی اور اسرائیل کی 75 فی صد سے زیادہ کی آبادی انتشار کی حالت میں خوف و ہراس میں زندگی گزارنے پر مجبور تھی۔ جس کی وجہ سے جنگ بندی کا مجبورا خود ہی اعلان کرنا پڑا۔
اس لیےاسرائیل کی طرف سے آج رات 2 بجے کے بعد سے یک طرفہ سیز فائر کا اعلان کر دیا گیا۔
یہ اسرائیل کی تاریخ کی بد ترین شکست ہے، صہیونیت کی ایک دن میں عجیب بوکھلاہٹ دیکھنے کو ملی، اسرائیل نےآج صبح تک جنگ بندی کے لئے ثالثی کی تمام درخواستوں (یہاں تک کہ امریکیوں کی درخواست) کو مسترد کر دیا اور کہا کہ حماس پر فتح تک یہ جنگ جاری رکھیں گے۔
جبکہ اسرائیل نے آج ہی رات کو اب جنگ بندی کا اعلان کر دیا۔
لیکن حماس نے اسے ابھی تک باقاعدہ قبول نہیں کیا۔
مقاومت گروہوں نے مخصوصا القسام و القدس بریگیڈ نے ابھی سے لے کر صبح 3 سے 5 شدید میزائل حملوں کا اشارہ دیا تھا۔
No comments:
Post a Comment