Friday, 9 April 2021
Pakistani Talent
ہمارا فخر ہمارا غرور ❤️
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کی آئی ٹی کی طالبہ شانزہ منیر نے نابینا افراد کی مدد اور انہیں چلنے میں آسانی پیدا کرنے کیلئے انتھک محنت سے ’’سمارٹ جوتے‘‘ تیار کر لیے ہیں۔ ہونہار طالب علم نے اس یونیورسٹی کے پروجیکٹ کے حصے کے طور پر اس کی مصنوعات تیار کی۔ سمارٹ جوتے کی تیاری کے پیچھے نقطہ نظر ٹیکنالوجی کے استعمال میں بوڑھے اور نابینا لوگوں کی مدد کرنا ہے جو انہیں چلنے میں آسانی پیدا کریں گے ۔ ان جوتوں کی مدد سے نابینا اور بزرگ افراد کو 200سینٹی میٹر کے دائرے میں رکاوٹوں کا پتہ چل جائے گا۔ یہ جوتا پہننے والوں کو رئیل ٹائم کی نوٹیفکیشن کیساتھ ساتھ آواز اور وائبریشن کے ذریعے متنبہ کرے گا ۔ اس جوتے کی مینوفیکچرنگ پر تقریبا 10ہزارسے 12ہزار روپے تک کی لاگت آئے گی ۔ تاہم اگر اس جوتے کو بڑے پیمانے پر تیار کیا جائے تو اس کی لاگت میں مزید کمی آ سکتی ہے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment