Thursday, 10 October 2019

Taliban Arrested



پاراچنار میں شدت پسندوں کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ، مقامی قبائل نے 29 شدت پسندوں کو پکڑ کر حکومت کے حوالے کردیا
عینی شاہدین اور تحریک حسینی کے رہنما علامہ یوسف حسین ، حاجی عابد حسین کے مطابق پاراچنار سے تین کلو میٹر دور مہدی آباد میں ایک کوچ کا ٹائر پنکچر ہوگیا گاڑی میں سوار افراد ٹائر کو درست کررہے تھے کہ اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی سکول کے سیکورٹی پر مامور افراد اور مقامی قبائل موقع پر پہنچے تو معلوم ہوا کہ گاڑی میں شدت پسند موجود ہیں مقامی قبائل نے 29 شدت پسندوں کو پکڑ کر فورسز اور انتظامیہ کو اطلاع دیدی اور بعد ازاں مذاکرات کے بعد شدت پسندوں کو حکومت کے حوالے کردیا اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قبائلی عمائدین نے مطالبہ کیا کہ شدت پسندوں کی اس طرح نقل و حرکت کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے اور گرفتار افراد سے باقاعدہ تحقیقات کی جائے اس موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں لوگ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شدت پسندوں کی نقل و حرکت پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور حکومت سے اس حوالے سے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا اسلامیہ سکول کے پرنسپل لائق حسین اور وائس پرنسپل ریاض حسین نے بتایا کہ شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی انہوں نے سکول میں سیکورٹی انتظامات مزید سخت کردئیے اور بچوں کو کلاس رومز میں بند کردیا تاہم شدت پسندوں کی گرفتاری اور حکومت کو حوالہ کرنے کے بعد بچے پر سکون ہوگئے سکول کے پرنسپل کا کہنا تھا کہ 29 شدت پسندوں کی گرفتاری کے بعد بھی انہوں نے وقت سے پہلے بچوں کو چھٹی نہیں دی کیونکہ ایک دو مشتبہ مسلح افراد کی علاقے میں موجودگی کی اطلاع تھی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع کرم رحیم شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ فورسز ، پولیس اور مقامی انتظامیہ نے قبائلی عمائدین کے تعاون سے مشتعل ہجوم کو منتشر کردیا

No comments:

Post a Comment