Wednesday, 9 October 2019

PM Imran launches Ehsaas-Saylani Langar Scheme in Islamabad

PM Imran launches Ehsaas-Saylani Langar Scheme in Islamabad

بوڑھی مراثن اور لنگر خانے
دوسری جنگ عظیم میں تاج برطانیہ نے پنجاب کے افراد کا ان کی جسمانی قوت کی وجہ سے انسانی ایندھن کے طور پر بے دریغ استعمال کیا. اکثر علاقے جن میں میانوالی، چکوال کا سارا بیلٹ اور ماجھے کا پورا علاقہ شامل ہے یہاں سے زبردستی لوگوں کو پکڑ کر فوج میں بھرتی کیا گیا. ان ہی دنوں جب تاج برطانیہ کے فوجی زبردستی بھرتی کے لیے بندے پکڑتے ہوے ایک مراثن کے گھر جا گھسے اور استفسار پر بتایا کہ
"اماں جنگ لگی ہے اور ملکہ کی فوج میں بھرتی ہونے کے لیے تیرا بیٹا چاہیے"
تو بزرگ میرزادی (ہمارے ہاں مراثی خاندان کے افراد کو احترام میرزادے بلاتے تھے) نے اپنی خاندانی بذلہ سنجی اور فراست کا مظاہرہ کرتے ہوے ایک تاریخی جواب دیا اور یوں گویا ہوئ
"پتر اگر گل مراثیاں دے منڈے تک آگئ اے تے ملکہ نوں کہو صلح کر لوے"
(اگر بات مراثیوں کے بیٹے تک آگئ ہے تو ملکہ سے کہو صلح کرلے)
حال ہی میں محترم وزیر اعظم جو وفاق کی علامت، معاشی ترقی، مزدور و عوام الناس کے حقوق کی حفاظت کا چہرہ، حکومت کا سربراہ ہوتا ہے، جس کی کابینہ دور رس اور طویل و قلیل مدتی ترقیاتی منصوبے بناتی ہے، انہوں نے ملک بھر میں 118 لنگر خانے کھولنے کی داغ بیل ڈالی ہے.
اسلام آباد والے لنگر خانے میں محترم وزیر اعظم کے پاس اتنی فرصت تھی یا شاید وہ اتنے فارغ تھے کہ خود نہایت تسلی سے کھڑے ہو کر پلیٹوں میں سالن ڈال کر بانٹتے رہے.
کاش اس وقت کابینہ یا لنگر خانے کے اردگرد کوئ ایک بوڑھی مراثن ہوتی.... Copied. . .. اگر وہ چاہتا تو روزگار کے مواقع پیدا کرسکتا تھا لیکن اس نے اپنی عادت کے مطابق لنگر خانے کو ترجیح دی تاکہ میری قوم بھی اسی عات پہ گامزن ہو ۔۔
PM Imran launches Ehsaas-Saylani Langar Scheme in Islamabad

No comments:

Post a Comment