Wednesday, 18 September 2019

Pakistani Boxer Muhammad Waseem

Pakistani Boxer Muhammad Waseem

یہ کوئٹہ کا محمد وسیم باکسر ہے۔ یہ پاکستان کے لیے باکسنگ کھیلتا ہے۔ اس نے اب تک 10 میچ کھیلے ہیں جن میں سے 9 جیتا ہے 
اور ایک ہارا ہے۔ ان میں 7 میچ اس نے اس طرح جیتے کہ مدمقابل کھلاڑی کو knock out کر دیا۔ ابھی یہ ایک میچ جیت کر پاکستان واپس آیا ہے جس میں اس نے فلپائینی مدمقابل کو صرف 62 سیکنڈ میں K.O کر دیا۔
یہ پاکستان کے ایئر پورٹ پر اترا۔ صرف ایک گاڑی تھی پتہ نہیں ذاتی یا ٹیکسی۔ اس میں بس ایک ڈرائیور۔ یہ خاموشی سے اپنا سامان خود گاڑی میں رکھ کر گھر آ گیا۔
افسوس صد افسوس یہ کھلاڑیوں کی عزت ہے یہاں کہ جو دنیا میں نام روشن کرے۔ اپنے بل بوتے پر مقام بنائے اسے اگنور کرتے جاؤ یہاں تک کہ وہ مر جائے پھر اس کی تعریف پر کتابیں لکھو۔
لیکن اس نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا اور شکایت کی بجائے کہا کہ میں ایئر پورٹ پر پروٹوکول کے لیے نہیں کھیلتا۔ میں پاکستان کا سوفٹ اور پوزٹو امیج دنیا کے سامنے لانے کے لیے کھیلتا ہوں۔

Pakistani Boxer Muhammad Waseem

No comments:

Post a Comment